مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں برلن پولیس نے برطانیہ کے سفارت کار کو روس کے لیے جرمنی کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جرمنی کی پولیس نے روسی خفیہ ایجنسی کو نقد رقم کے بدلے اہم دستاویزات فروخت کرنے کے الزام میں برطانوی شہری ڈیوڈ ایس کو گرفتار کیا ہے جو برلن میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتا تھا۔
جرمن پولیس کے مطابق فی الحال گرفتار شخص کی شناخت ڈیوڈ ایس کے نام سے ظاہر کی جارہی ہے۔ ملزم کے اپارٹمنٹ اور کام کی جگہ کی تلاشی لی گئی ہے اور اسے تفتیشی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق یہ گرفتاری جرمن اور برطانوی حکام کی مشترکہ تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ برطانوی سفارت کار نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے درمیان حاصل کردہ معلومات اور دستاویزات روس کی انٹیلی جنس کے نمائندے کو فراہم کیں۔
آپ کا تبصرہ